اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلی نتیش کمار کی بھتیجی کورونا پازیٹیو - وزیراعلی نتیش کمار

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی بھتیجی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

وزیراعلی نتیش کمار کی بھتیجی کورونا مثبت
وزیراعلی نتیش کمار کی بھتیجی کورونا مثبت

By

Published : Jul 7, 2020, 12:29 PM IST

پٹنہ میں روز بروز کورونا کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ وہیں ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار کی بھتیجی بھی کورونا متاثر پائی گئی ہیں۔ متاثرہ کو ایمس میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل وزیراعلی نتیش کمار کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا حالانکہ انکی رپورٹ منفی آئی ہے۔

بہار میں کووڈ-19 کےانفیکشن سے اب تک 102 لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ کورونا متاثروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 140 پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت نے بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 280 نئے معاملوں کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک کل 2 لاکھ 64 ہزار 109 نمونے کی جانچ کی جاچکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے میں 249 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔اس طرح اب تک کل 9 ہزار 14 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 3 ہزار28 ہیں۔جبکہ کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح 74.25 فیصدی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details