پٹنہ:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حال ہی میں بی جے پی سے اتحاد توڑا ہے، اس کے بعد سے ہی انہوں نے جے پی کے خلاف اپنے تیور سخت کرلئے ہیں، اتنا ہی نہیں انہوں نے مشن 2024 لوک سبھا الیکشن کے لئے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ United Opposition for 2024 Lok Sabha Elections
حال ہی میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پٹنہ کا دورہ کیا تھا، اور دونوں وزرا ءاعلی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا، اب خبریں آ رہی ہیں کہ نتیش کمار اگلے ہفتے مشن 2024 کے لئے دہلی روانہ ہو سکتے ہیں، جنتا دل یونائیٹڈ کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پٹنہ میں منعقد پارٹی کی قومی ایگزیکٹو اور کونسل میٹنگ کے بعد مشن 2024 کو شروع کرنے کے لیے اگلے ہفتہ بہار سے باہر چلے جائیں گے، وزیرا اعلیٰ کا دورہ بالترتیب دہلی کے بعد ہریانہ، راجستھان اور ملک کے دیگر حصوں کا دورہ کریں گے۔
جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ نتیش کمار دہلی میں ہی کچھ دنوں تک رہ کر مختلف پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کریں گے اور آگے کی حکمت عملی تیار کریں گے. نتیش کمار پارٹی لائن سے ہٹ کر بھی کئی رہنما سے ملنا چاہتے ہیں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں، نتیش کمار ایک ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے دکھایا ہے کہ 2015 میں بہار میں بھاری اکثریت سے بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے، 2022 میں انہوں نے بہار میں بی جے پی کو بغیر کسی اتحادی کے چھوڑ دیا، اب وہ تمام علاقائی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے کام کرتے ہوئے بی جے پی کو الگ تھلگ کرنے اور اس کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔