اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جرائم پر قابو پانے کے لیے الرٹ رہنے کی ضرورت' - جرائم

وزیر اعلی نتیش کمار نے آج ڈی جی پی سمیت پولیس کے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ ریاست میں قانون کا نظام اور اس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس میٹنگ میں پولیس ہیڈکوارٹر سی آئی ڈی اسپیشل برانچ محکمہ آب کاری کے افسران شامل ہوئے۔

'جرائم پر قابو پانے کے لیے الرٹ رہنے کی ضرورت'

By

Published : Jun 25, 2019, 11:34 PM IST

جائزہ کے دوران وزیر اعلی نے افسران کو واضح طور پر کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس گشتئ لگاتار کرتے رہنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں میں جی پی ایس تکنیک کو استعمال میں لائے جانے کی ضرورت ہے سبھی تھانوں کی اسٹیشن ڈائری مینٹین رکھی جائے تھانوں کے اسٹیشنری خرچ کے لئے جو رقم مختص کی گئی ہے اس کے لیے ریوالونگ فنڈ کا نظم کیا گیا ہے سی سی ٹی این ایس منصوبہ کے تحت تھانے میں لگائے جانے والے کمپیوٹر آپریٹر انٹرنیٹ کا کام تیزی سے کرے۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ریاست میں شراب بندی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے لئے ہم سب کو جذباتی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ شراب مافیاؤں کے ساتھ جن افسران کی ملی بھگت ہو ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details