اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم کا پتلا نذر آتش

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں حکومت کے فیصلے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے طلبا نے نتیش حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم کا پتلا نذر آتش

By

Published : Sep 17, 2019, 7:57 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:42 PM IST

بہار حکومت کے فیصلہ کے مطابق جن طلباء نے این آئی او ایس سے ڈی ایل ایڈ کورس مکمل کیا ہے وہ اساتذہ بحالی میں نااہل قرار دیے جائیں گے۔ اس اعلان کے بعد سے ارریہ میں ڈی ایل ایڈ کرنے والے ہزاروں طلباء کا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے۔

اسی ضمن میں آج ارریہ کے درجنوں مشتعل طلباء نے شہر کے چاندنی چوک پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر تعلیم کا پتلا نذر آتش کیا اور حکومت پر اساتذہ مخالف الزام عائد کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم کا پتلا نذر آتش

طلباء کا کہنا ہے کہ 'موجودہ حکومت نے ہمارے ساتھ دوہرا رویہ اختیار کر رہی ہے. جبکہ ہماری ڈگری مرکزی حکومت کے شعبہ ایچ آر ڈی کے حکم پر روک لگائی گئی ہے، کیونکہ 21 اگست 2019 سے قبل کے تمام ٹی ای ٹی اردو پاس طلباء کو بی ایڈ یا ڈی ایل ایڈ کرا دینا تھا، اسی وجہ سے مرکزی تعلیمی وزارت کے حکم پر این آئی او ایس نے اسپیشل کورس 18 مہینے میں مکمل کروایا اور مارکشیٹ بھی دی جو پورے ملک میں کہیں بھی اساتذہ بحالی کے لئے اہل ہے۔

طلباء نے مزید بتایا کہ 'اس کے باوجود موجودہ حکومت ہزاروں بے روزگار طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، یہی نہیں ہماری ڈی ایل ایڈ ڈگری کو نااہل قرار دے کر آنے والے اساتذہ بحالی سے دور رکھا گیا. ایک طرف جہاں نتیش کمار اساتذہ کے حقوق کی بات کرتی ہے وہیں دوسری جانب سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے. نتیش کمار کے اس دوہرے معیار کو تمام اساتذہ دیکھ رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details