نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے تین ریاستوں میں چار مقامات پر چھاپے مار کارروائی کر رہی ہے۔ این آئی اے کے مطابق 'غزوہ ہند' دہشت گرد ماڈیول کا تعلق کالعدم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) سے تھا۔ بہار اے ٹی ایس اور دیگر ریاستی پولیس بھی اس معاملے میں این آئی اے کی مدد کر رہی ہے۔ این آئی اے کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ بہار کے دربھنگہ اور پٹنہ، اتر پردیش کے بریلی اور گجرات کے سورت میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے غزوہ ہند دہشت گردی کے ماڈیول کی جانچ کے تحت بہار کے دربھنگہ اور پٹنہ میں 8 گھنٹے تک چھاپے مارے۔ اس چھاپے نے پٹنہ اور دربھنگہ کے ان علاقوں میں ہلچل مچا دی۔ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پٹنہ کے پھولواری شریف میں ادارہ شریعت کے نزدیک ایک مذہبی کتاب کی دکان پر چھاپہ مارا۔ دوسری طرف، دوسری ٹیم نے دربھنگہ ضلع کے بہیدا تھانہ علاقے میں چھاپہ مارا۔ یہاں ایک مشکوک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کا تعلق آئی ایس آئی سے بتایا گیا ہے۔
ٹیرر فنڈنگ کیس میں 8 گھنٹے بعد پھلواری شریف اور دربھنگہ میں این آئی اے کے چھاپے این آئی اے کی ٹیم نے پھلواری شریف میں محمد ریاض الدین قاسمی کے گھر سے دو مشتبہ موبائل ضبط کئے۔ اسی دوران تھانہ بہیڈہ کے علاقے چھوٹکی بازار سے شمیع اللہ نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ این آئی اے کی ٹیم نے اتوار کو تقریباً 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد اسے چھوڑ دیا اور نوجوان سے پی آر باؤنڈ پیپر بھروایا۔ این آئی اے کی ٹیم غازیانہ گاؤں کے 4 نوجوانوں سے پوچھ گچھ کے بعد واپس لوٹ گئی۔