اردو

urdu

آگ کی خبر سے انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول

راج بھون احاطے میں آج آگ لگنے سے پٹنہ انتظامیہ کے درمیان افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا، موقع پرموجود لوگوں کی اطلاع پر پہنچی فائربریگیڈ کی ٹیم نے تقریبا 15 منٹ کی مشققت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

By

Published : Apr 8, 2020, 8:46 PM IST

Published : Apr 8, 2020, 8:46 PM IST

آگ کی خبر سے انتظامیہ میں افرا تفرین کا ماحول
آگ کی خبر سے انتظامیہ میں افرا تفرین کا ماحول

ریاست بہار کے راج بھون احاطے میں آج آگ لگنے سے پٹنہ انتظامیہ کے درمیان افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا، آگ کے پیش نظر وہاں موجود لوگوں نے سییکرٹریٹ تھانے کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی فائربریگیڈ کی ٹیم نے تقریبا 15 منٹ کی مشققت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

اطلاع کے مطابق راج بھون میں آگ کی خبر سے پٹنہ انتظامیہ سکتے میں آگیا،اور فورا کاروائی کرتے فائربریگیڈ کو اطلاع دی۔

راج بھون میں آگ کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاؑڑیاں موقع پر پہنچی ، لیکن ایک ہی گاڑی نے تقریبا 15 منٹ کے مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

فائر بریگیڈ کے اعلی عہدیدار رتن کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے یہ معاملہ پیش آیا تھا، فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور راج بھون میں بجلی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details