اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش حکومت میں کام کرنے والوں کی قدر ہوتی ہے :غلام غوث - mlc praises nitish kumar

جے ڈی یو کی جانب سے منتخب کردہ ایم ایل سی امیدوار غلام غوث نے کہا کہ نتیش کمار کے پاس کام کرنے والوں کی قدر ہوتی ہے قصیدہ گوئی کرنے والوں کی نہیں۔

image
image

By

Published : Jun 24, 2020, 1:19 PM IST

انتیس جون کو ہونے والے بہار ایم ایل سی کے انتخاب کے لیے ریاست میں برسرِ اقتدار جماعت جے ڈی یو نے بطور مسلم امیدوار پروفیسر غلام غوث کو قانون ساز کونسل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں غلام غوث نے نتیش کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی ایک ورکر کی طرح ہیں اور آئندہ بھی پارٹی اور مسلمانوں کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

جے ڈی یو کی جانب سے منتخب کردہ ایم ایل سی امیدوار غلام غوث

غلام غوث نے ایک سوال کے جواب میں حزبِ اختلاف کے ذریعہ مسلمانوں کو نظر انداز کئے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں داروغہ کی بحالی میں کتنے مسلمانوں کو جگہ ملی تھی؟ ریلوے میں جو ریوڑیاں بٹی تھیں اس میں کتنے مسلمانوں کو حصہ ملا؟

انہوں کہا کہ تمام پارٹیوں کو یہ ماننا پڑے گا کہ نتیش کمار نے مسلمانوں کے لیے کام کیا ہے، تعلیمی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے انھوں نے جو کام کیا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

غوث نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اقلیتوں کے لیے ہر ضلع میں اقلیتی رہائشی اسکول بنانا شروع کیا ہے، پورے بھارت میں بہار ایسی پہلی ریاست ہے جہاں یہ کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے اقلیتی اداروں کی بدحالی کا ذمہ دار مسلم رہنماؤں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے وہ لوگ ذمہ دار ہیں جنہیں عہدہ ملا لیکن انھوں نے کام نہیں کیا، نتیش کمار کی نظر میں کام کرنے والوں کی قدر ہوتی ہے قصیدہ گوئی کرنے والوں کی نہیں۔ ان لوگوں کو کام کرنے سے کس نے روکا ہے، جب کوئی کام ہی نہ کرے تو اس کے لیے حکومت ذمہ دار نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details