اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیپال نے سرحد پر ہیلی پیڈبنائے

نیپالی حکومت کی جانب سے ہند نیپال سرحد پر تین ہیلی پیڈ تعمیر کرائے جانے سے بھارتی حکومت کو تشویش ہو رہی ہے۔

نیپال نے بنائے سرحد پر ہیلی پیڈ
نیپال نے بنائے سرحد پر ہیلی پیڈ

By

Published : Aug 6, 2020, 1:05 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے سرحدی خطہ والمیکی نگر سے قریب نیپال اپنے علاقے میں دو ہیلی پیڈ تعمیر کر رہا ہے۔

گنڈک ندی سے قریب ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی علاقہ میں تعینات ایس ایس بی عہدیداروں نے سرحدی علاقے میں گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ اعلی عہدیداروں کو معلومات بھی دی ہیں ۔

دو ہیلی پیڈ والمیکی نگر سے متصل ہیں اور ایک یوپی کی سرحد سے متصل ہے۔

بالمیکی نگر علاقے سے ملحقہ بالترتیب نرساہی گاؤں اور تریونی کے قریب دو ہیلی پیڈ تعمیر کیے جارہے ہیں۔

سرحدی علاقوں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ نیپال واحد ملک ہے جہاں سے لوگ بغیر پاسپورٹ کے سفر کرتے ہیں۔

نیز دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے ملک میں بغیر کسی پابندی کے روزی روٹی کے لیے آتے رہتے ہیں۔

اسی ملک میں وہاں کے باشندوں کے مابین خاندانی رشتے بھی بہت ہیں۔ لڑکے اور لڑکیاں آرام سے شادی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:بہار ارتھ ڈے کے موقع پر 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

تاہم کچھ دنوں سے دونوں ممالک کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ جو آنے والے وقتوں میں تشویش کا سبب بن سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details