اطلاعات کے مطابق نالندہ کی شیخنا مسجد میں گذشہ ماہ ایک اجتماع منعقد ہوا تھا جس میں 640 افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے 277 شرکاء کو کورنٹائن کردیا گیا ہے۔
نالندہ: اجتماع میں شامل 277 شرکاء کو قرنطینہ میں بھیجا گیا - بہار
نظام الدین مرکز کی طرز پر ایک واقعہ بہار میں بھی رونما ہوا ہے۔ بہار کے نالندہ مرکز میں 13 مارچ کو 640 افراد ایک اجتماع میں شریک ہوئے تھے۔
کورونا: نالندہ اجتماع کے 277 شرکا کورنٹائن
ضلع نوادہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے انہوں نے نالندہ کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ ایک اور شخص جس نے دہلی کے مرکز میں شرکت کرنے کے بعد نالندہ اجتماع میں شرکت کی تھی کا کورونا ٹسٹ بھی مثبت پایا گیا ہے۔
عہدیداروں کے مطابق ان افراد کے رابطوں کے تعلق سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ حکام نے شیخانہ مسجد کو سیل کردیا ہے۔ اور مزید لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جو اس اجتماع میں شریک ہوئے تھے۔