ان کو منتخب کرنے میں بھبھوا نگر پریشد کے سبھی وارڈ کاٶنسلروں نے اپنی حمایت دی۔
ڈپٹی چیرمین ناہیدہ پروین دوبارہ منتخب صرف وارڈ پارشد اسلام انصاری نے بلاٸ گٸ میٹینگ میں حصہ نہیں ليا۔
مقامی کلکٹریٹ میں اےڈی ایم سومن کمار کی صدارت میں نشست کا اہتمام کيا گيا۔
جس میں 25 پارشدوں میں سے 24 پارشدوں نے حصہ ليا۔
میٹنگ میں سب سے پہلے وارڈ 18 کے منا پرساد اور انوری بیگم نے حمایت دی بعد میں سبھی پارشدوں نے بھی اپنا اپنا حمایت ناہیدہ پروین کو دیا۔
جون ماہ کی 10 تاریخ کو چیرمین جینندر آریہ۔ ڈپٹی چیرمین ناہیدہ پروین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاٸگٸ تھی۔
جس میں دو دن قبل ڈپٹی چیرمین ناہیدہ پروین نے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔
عدم اعتماد کی تحریک میں جینیندر آریہ کو اپنی سیٹ کھونی پڑی تھی۔
اس کے بعد ارمیلا دیوی کو نگر پریشد کاچیرمین منتخب کیا گیا۔
ناہیدہ پروین کے استعفیٰ کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔اس طرح سے دوبارہ ناہیدہ پروین ڈپٹی چیرمین بننے میں کامیابی حاصل کی۔