اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار وزیراعلی سے استعفیٰ کا مطالبہ

آر جے ڈی نے نتیش کمار سے شیلٹر ہوم معاملے میں استعفی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ قانون شکنی اور اخلاقی بنیادوں پر انہیں استعفیٰ دینا چاہیے'۔

Muzaffarpur

By

Published : May 4, 2019, 8:30 PM IST

آر جے ڈی نے نتیش کمار سے شلٹر ہوم معاملے میں استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی شکنی اور اخلاقی بنیادوں پر انہیں استعفیٰ دینا چاہیے

muzaffarpur

گزشتہ روز سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں انکشاف کیا کہ مظفرپور میں جن گیارہ لڑکیوں کو قتل کیا گیا تھا ایک شمسان گھاٹ سے ان کی ہڈیاں حاصل کی گئی ہیں۔ شلٹر ہوم معاملے میں بہار میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ اس معاملے میں اعلی عہدیدار تک شامل ہوسکتے ہیں جلد سے جلد ان کی تحققیات کرکے تفصیل دی جائے۔

آر جے ڈی کے رکن راجیہ سبھا منوج کمار جھا نے آج پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے اخلاقیات کا درس دینے والے اور انصاف کے ساتھ ترقی کی بات کہنے والے وزیر اعلی نتیش کمار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بہار میں قانون نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں مظفر پور شلٹر ہوم معاملے میں کئی اعلی عہدیدار اور افسران بھی شامل ہیں جنہیں وزیر اعلی نتیش کمار بچا رہے ہیں۔

منوج کمار جھا سے جب پوچھا گیا کے ان کی پارٹی نے بھی ایک عصمت ریزی کے ملزم کی بیوی کو ٹکٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر خاندان کی بنیاد پر ہندوستان میں تجزیہ کیا جائے تو بی جے پی کا ایک بھی امیدوار حق پرست ثابت نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details