اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muzaffarpur Crime مظفرپور: نوجوان کا گلا ریت کر قتل - نوجوان کا گلا ریت کر قتل

بہار کے مظفرپور ضلع کے گائے گھاٹ تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان شخص کا گلا ریت کر قتل کردیا گیا ہے۔ مقتول ارون مانجھی مزدوری کا کام کرتا تھا۔

Crime News
Muzaffarpur Crime مظفرپور: نوجوان کا گلا ریت کر قتل

By

Published : Jun 21, 2021, 10:14 AM IST

بہار کے مظفرپور ضلع کے گائے گھاٹ تھانہ علاقے کے لوچا گاؤں میں ایک نوجوان کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول گیس نگر گاؤں کا رہنے والا تھا۔

لواحقین کے مطابق 35 سال کے ارون مانجھی نزدیک کے ہی بھوسرا گاؤں کے رامانند سنگھ کے اینٹ بھٹہ پر ٹریکٹر چلانے کا کام کرتا تھا۔ گزشتہ رات گھر آنے میں تاخیر ہونے کے بعد اس کے موبائل پر فون کیا گیا، لیکن کئی بار کوشش کے باوجود بات نہیں ہوپائی۔

مزید پڑھیں: کیمور: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

صبح جانکاری ملی کہ گائے گھاٹ پولیس کو لوچا گاؤں میں خون سے شرابور نوجوان کی لاش ملی ہے۔ گھر والوں کے وہاں پہنچنے پر ارون مانجھی کی شناخت ہوئی۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دوسری جگہ ارون کا قتل کرکے لاش کو لوچا گاؤں کے نزدیک پھینک دیا گیا۔

وہیں ڈی ایس پی سہ تھانہ صدر امت کمار نے بتایا کہ اس واردات کو لے کر لواحقین کی طرف سے کسی طرح کی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ درخواست ملنے پر تحقیقات میں تیزی لائی جائے گی اور کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں:Mawya Sudan: ماویہ سدن راجوری کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details