گیا: بہار کے گیا ضلع کے مسلم کاروباریوں جنہوں نے وزیر اعلی اقلیتی روزگار قرض منصوبہ کے تحت کاروبار کیا ہے، انہیں راجگیر میلہ میں مفت اسٹال لگانے کی جگہ دستیاب کرائی جارہی ہے۔ اگر کوئی تاجر اس خصوصی پیش کش کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو وہ آج ضلع محکمہ اقلیتی فلاح سے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے۔ اس کے لیے صرف درخواست دینے کی ضرورت ہے، بقیہ ساری کارروائی ضلع محکمہ اقلیتی فلاح انجام دے گا۔
وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم سے قرض حاصل کرنے والے والوں کے لیے راجگیر مہوتسو میں اپنا اسٹال لگانے کا یہ سنہری موقع ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے کاروبار کو فروغ دینے کی غرض سے راجگیر مہوتسو میں مفت اسٹال لگانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے یہ پہل کی گئی ہے۔ اس حولہ سے ضلع گیا محکمہ اقلیتی فلاح افسر راہل کمار نے بتایا کہ اس اسکیم کے استفادہ کنندگان میں سے جو راجگیر مہوتسو میں اپنا اسٹال لگانا چاہتے ہیں وہ آج 27.11.2023 شام 5 بجے تک اقلیتی بہبود دفتر گیا میں اپنی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔