اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mushaira Held in Gaya: گیا کلکٹریٹ میں مشاعرے کا اہتمام

گیا کلکٹریٹ میں منعقدہ فروغ اردو پروگرام کے تحت ایک مشاعرے کا انعقاد Mushaira program organized in Gaya کیا گیا جس میں شریک تمام شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

گیا کلکٹریٹ میں ایک مشاعرہ پروگرام کا انعقاد
گیا کلکٹریٹ میں ایک مشاعرہ پروگرام کا انعقاد

By

Published : Mar 3, 2022, 6:22 PM IST

گیا:بہار کے ضلع گیا میں اردو زبان سیل کی جانب سے ایک اردو مشاعرے کا انعقاد Mushaira program organized in Gaya کیا گیا جس میں شریک تمام شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔

اس دوران جس کلام نے سامعین کے دل کو سب سے زیادہ چھوا وہ یہ تھا کہ 'حسن کی آن و بان ہے اردو ' شان ہندوستان ہے اردو' یہ اشعار پروگرام میں تشریف لائے تمام سامعین کے دل میں اتر گئے اور سبھی گنگناتے ہوئے اپنے گھر کو تشریف لے گئے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ ضلع گیا کے کلکٹریٹ میں ہر برس مشاعرہ بنام جشن اردو کی محفل سجتی ہے۔ گذشتہ برس لاک ڈاؤن اور کورونا کی وجہ سے مشاعرہ نہیں ہوا تھا تاہم اس سال منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں:

گیا کلکٹریٹ میں مشاعرہ منعقد کرنے کا مقصد ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقامی شاعروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے تاکہ انہیں ایک اچھا پلیٹ فارم مل سکے اور وہ ریاست اور ملکی سطح پر مقبول ہوسکیں۔

مشاعرے میں پیش کیے گئے چند منتخب اشعار درجہ ذیل ہیں:

ہم جسے خوش بیان کہتے ہیں

ساری دنیا کی شان کہتے ہیں
چھوڑ بیٹھے ہیں ہم اسے خود ہی

جس کو اردو زبان کہتے ہیں


شاعر اعجاز مان پوری


سب سے مٹھی زبان ہے اردو

شاعری کی بھی جان ہے اردو۔

ڈاکٹر آفتاب عالم

ABOUT THE AUTHOR

...view details