اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا کانگریس میں شامل - بہار نیوز

سماجی کارکن اور مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا آج اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئیں۔

fauzia rana join congress party
فوزیہ رانا کانگریس میں شامل

By

Published : Oct 2, 2020, 10:59 PM IST

بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا کے سامنے یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر سداکت آشرم میں منعقدہ ایک ملن تقریب میں سماجی کارکن اور مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی کی فوزیہ رانا نے اپنے حامیوں کے ساتھ قومی صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی رکنیت لی۔

رانا شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹریشن(این آر سی) پر چلی ملک گیر تحریکات کے دوران لکھنو میں گرفتار ہوئی تھیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر جھا نے کہا کہ منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا کے شامل ہونے سے کانگریس کو مزید مضبوطی ملے گی۔

مزید پڑھیں:

عظیم اتحاد میں اختلافات ختم ہونے کا دعویٰ

اس موقع پر کانگریس کے بہار کے انچارج اور راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل کے علاوہ معتدد لیڈر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details