اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mukhiya's Husband Shot Dead in Buxar بکسر میں مکھا کے شوہر کا گولی مار کر قتل - کھنٹہا پنچایت کی مکھیا خوشبو دیوی کے شوہر کا قتل

بکسر ضلع کے انڈسٹریل تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے کھنٹہا پنچایت کی مکھیا خوشبو دیوی کے شوہر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔Mukhiya's Husband Shot Dead in Buxar

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 6, 2022, 11:43 AM IST

بکسر: بہار کے بکسر ضلع کے انڈسٹریل تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے کھنٹہا پنچایت کی مکھیا خوشبو دیوی کے شوہر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔Mukhiya's Husband Shot Dead in Buxar

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کھنٹہا پنچایت کی مکھیا خوشبو دیوی کے شوہر دھرمیندر کمار سنگھ (38) بدھ کی رات مانجھریا گاؤں میں اپنی آبائی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر بنے درگا پوجا پنڈال میں پرساد تقسیم کر رہے تھے۔ اس دوران مجرموں نے اس کے چچیرے بھائی سروج سنگھ کو گولی مار دی۔ گولیوں کی آواز سن کر ان کا بھتیجا اجیت سنگھ بھی وہاں پہنچ گیا، بدمعاشوں نے اسے بھی گولی مار دی۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mukhya's Husband Firing During Dance رقص کے دوران مکھیا کے شوہر کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details