اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسز انڈیا، سی اے اے کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کی رہنے والی مسز انڈیا تارا شویتا آریہ نے سی اے اے پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

مسز انڈیا سی اے اے کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
مسز انڈیا سی اے اے کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

By

Published : Jan 14, 2020, 10:16 AM IST

مسز انڈیا تارا شویتا نے کہا کہ 'جمہوری ملک بھارت میں پہلی بار مذہب کی بنیاد پر کوئی قانون بنایا گیا ہے۔ یہ قانون کی روح کے بالکل خلاف ہے کیوںکہ بھارتی آئین میں مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہے۔ تاہم ملک کے سیاسی نظام کو چلانے والے حکم ہی ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرتے ہیں۔'

مسز انڈیا سی اے اے کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

تارا شویتا آریہ سے یہ پوچھے جانے پر کہ 'حکومت کا ایسا قانون لانے کا کیا مقصد ہے جس سے مسلمانوں کو علیحدہ رکھا گیا ہے؟'

اس پر انہوں نے کہا کہ 'حکومت ایسے اقدام کر کے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہی ہے جبکہ ملک میں مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہے۔ بھارت کو گنگا جمنی تہذیب و ثقافت کی خوبصورت مثال کے طور پر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔'

انہوں نے حکومت سے یہ بھی سوال کیا کہ 'کس بنیاد پر صرف پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہندؤں کی بات کی گئی۔ ان ممالک کے علاوہ سری لنکا، نیپال، میانمار اور تمل ہندو کے بارے میں کیوں نہیں سوچا گیا؟'

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یا تو حکومت کو جغرافیہ کی سمجھ نہیں ہے یا پھر مسلم ممالک کو سامنے رکھ کر ملک میں ہندو مسلم اختلافات پیدا کرنا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details