اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے نو منتخب رکن پارلیمان اپنے پارلیمانی حلقہ کے دورے پر - رکن پارلیمان

دربھنگہ کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ گوپال جی ٹھاکر اپنی جیت کے بعد پہلی مرتبہ اپنے پارلیمانی حلقہ دربھنگہ پہنچے جہاں بی جے پی کارکنان نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

گوپال جی ٹھاکر، بی جے پی رکن پارلیمان، دربھنگہ

By

Published : Jun 12, 2019, 4:09 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ پہنچنے پر گوپال جی ٹھاکر نے اپنے حامیوں کا شکریہ اداکیا اور انھوں عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ٹھاکر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دربھنگہ کے ساتھ ساتھ پورا متھلا نچل ملک میں ترقی کے معاملے میں پسماندہ ہے اور اس کی ترقی کے لیے اٹل سابق وزیراعظم اٹل بہاری باجپئ اور موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے علاوہ کسی نے قدم نہیں اٹھایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'ہم پوری مستعدی کے ساتھ دربھنگہ کی ترقی کے لیے کام کریں گے اور ہم نے دربھنگہ میں ایمس اسپتال اور ایئر پورٹ کے جلد افتتاح کے لیے پارلیمینٹ میں درخواست کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details