اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mother and Three Children Died in Gaya: دم گھٹنے سے ماں اور تین بچوں کی موت

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک بڑا دردناک حادثہ پیش آیا ہے Mother and Three Children Died in Gaya جہاں ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق بند گھر میں بورسی جل رہی تھی جس کی وجہ سے ماں سمیت تین بچے کی موت ہوگئی۔

mother and her three children died
دم گھٹنے سے ماں اور تین بچوں کی موت

By

Published : Jan 21, 2022, 6:15 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع گیا کے اتری تھانہ حدود میں واقع ایک ہی کنبہ کے چار افراد کے Four Died in a Accident دم گھٹنے سے موت ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں تین بچے اور ما‍ ں Mother and Her Three Children Died شامل ہے۔ متوفیہ کا شوہر دوسری ریاست میں رہ کر حجام کا کام کرتاہے۔ گاؤں کے لوگوں اور پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں رکھی بورسی سے نکلنے والی زہریلی گیس سے دم گھٹنے کی وجہ سے خاتون سمیت تین بچے کی موت ہوگئی۔

ویڈیو

بتایا جارہا ہے کہ' گھر میں مچھر بھگانے کا کوائل بھی اس روم میں رکھا ہوا تھا چونکہ روم میں دریچے نہیں تھے جسکی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس دردناک حادثہ سے علاقے کا ماحول غمگین ہوگیا ہے۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ کی پولیس پہنچ کر جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال میں بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کے سبھی پہلوں پر تحقیقات میں مصروف ہے اور اسے حادثہ ہی بتایا ہے۔

اطلاع کے مطابق متوفیہ کی ساس گاؤں میں ہی کسی خاتون کی میت میں گئی ہوئی تھی گھر میں بہو ویبھا دیوی اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں سوئی ہوئی تھی جب ساس گھر واپس ہوئی تو آواز دینے کے بعد بھی دروازہ نہیں کھلا تب جاکر لوگوں کی مدد سے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو پایا کہ سبھی بیہوشی کی حالت میں ہے گاوں کے لوگوں نے دیکھا تو انہیں مردہ پایا۔

ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہاکہ واقعہ دردناک ہے پولیس سبھی پہلوں پر جانچ کررہی ہے، جانچ پڑتال اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید انکشافات ہوں گے، حالانکہ انہوں نے قتل سے انکار کیا ہے اور کہاکہ پہلی نظر میں یہ حادثہ ہی لگتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details