ریاست بہار کے گیا کے گروعا حلقے میں معمولی تنازعہ پر شر پسندوں نے مسجد کے سکریٹری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
شر پسندوں نے گمہریا گاؤں کے مسجد کے سکریٹری فخرعالم کو گولی مار دی۔ فخر عالم کو مقامی لوگ اسپتال لے کرجارہے تھے لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔
مسجد کے سکریٹری فخر عالم کا قتل اطلاعات کے مطابق مسجد میں جنریٹرچلانے کے مسئلے پر فخر عالم کی گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ بحث ہوئی تھی۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی شخص نے فخرعالم کو گولی مار ی ہے۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے لیکن پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
عام طور پر رمضان المبارک میں لوگوں کے اندر عبادت کے جذبے میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن چند شیطان صفت اس مہینے کا لحاظ بھی نہیں رکھتے ہیں اور انسان کی جان تک لینے سے گریز نہیں کرتے۔