اردو

urdu

By

Published : Feb 3, 2021, 6:53 AM IST

ETV Bharat / state

کیمور: موہنیاں ایس ڈی ایم نے رام گڑھ نگر پنچایت کا دورہ کیا

کیمور سمیت بہار کے دیگر اضلاع میں شہری آبادی کو فروغ دینے کے لیے 26 دسمبر سنہ 2020 کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس میں مہر ثبت ہونے کے بعد ضلع کیمور میں تین نئے نگر پنچایت وجود میں آئے ہیں۔

mohania sdm visited ramgarh nagar panchayat in kaimur bihar
کیمور: موہنیاں ایس ڈی ایم نے رام گڑھ نگر پنچایت کا دورہ کیا

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کے حکم کے بعد موہنیاں ایس ڈی ایم امرتا بینس نے رام گڑھ نگر پنچایت کا دورہ کر علاقے کا معائنہ کیا۔

کیمور: موہنیاں ایس ڈی ایم نے رام گڑھ نگر پنچایت کا دورہ کیا

معائنہ کے دوران سبھی افسران نے نگر پنچایت ایریا کے ساتھ ساتھ جغرافیہ و بارڈر ایریا کا بھی معائنہ کیا۔

بتا دیں کہ کیمور سمیت بہار کے دیگر اضلاع میں شہری آبادی کو فروغ دینے کے لیے 26 دسمبر سنہ 2020 کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس میں مہر ثبت ہونے کے بعد ضلع کیمور میں تین نئے نگر پنچایت وجود میں آئے ہیں۔

کیمور: موہنیاں ایس ڈی ایم نے رام گڑھ نگر پنچایت کا دورہ کیا

اسی سلسلے میں موہنیا ایس ڈی ایم امریتا بینس نے بھی رام گڑھ کا معائنہ کیا۔

ایس ڈی ایم نے بتایا کہ ضلعی سطح پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں سب ڈویژنل افسر کے علاوہ ڈی سی ایل آر موہنیاں اور سنکھینکی افسر نے معائنہ کیا۔ جس میں مجوزہ علاقوں کے ساتھ ساتھ جسمانی حالت کا بھی معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کی رام گڑھ کو نگر پنچایت کا درجہ حاصل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: 'سی آر پی ایف، نکسل متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنے میں کامیاب'

یہاں ریاست میں شہریہ کو فروغ دینے کے لیے 26 دسمبر کو 103 نئی نگر پنچایتوں اور آٹھ نئی سٹی کونسلوں کو منظوری دی گئی ہے، جبکہ 32 نگر پنچایتوں کو سٹی کونسل میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اور 12 بلدیاتی اداروں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پانچ سٹی کونسلوں کو میونسپل کارپوریشنوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ جس میں کیمور کے ہاٹا، کدرا اور رام گڑھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ شہری آبادی اب بہار میں صرف 11.27 فیصد اور ملک میں 31.16 فیصد ہے۔

بہار میں سنہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق، شہری آبادی صرف 11.27 فیصد ہے جبکہ قومی سطح پر یہ 31.16 فیصد ہے۔

صورتحال یہ ہے کہ بہار کے بہت سے سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر اب بھی گرام پنچایت کے ماتحت ہیں۔ حکومت کا خیال ہے کہ نئی شہری تنظیموں کے آنے سے لوگوں کو بہت سی نئی سہولیات میسر ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details