اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: موبائل فون دکاندار کا قتل

دراصل قتل کی یہ واردات بھبھوا تھانہ سے محض دو سو میٹر کی دوری پر اس وقت ہوئی جب 23 سالہ موبائل دکاندار نتیش کمار سبزی مارکیٹ سے سبزی خرید کر گھر لوٹ رہا تھا۔ تبھی ایک سفید اپاچی موٹر ساٸکل پر سوار دو شرپسند اسے گولی مار کر فرار ہو گئے۔

کیمور: موبائل دکاندار کا گولی مار کر قتل
کیمور: موبائل دکاندار کا گولی مار کر قتل

By

Published : Jan 5, 2021, 4:12 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا ہیڈ کوارٹر میں دیر شام کچھ شرپسندوں نے ایک دکاندار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واردات کے بعد پورے شہر میں دہشت کا ماحول ہے۔ شہر کے دکانداروں نے اپنی دکانوں کو بند کر دیا ہے۔

کیمور: موبائل دکاندار کا گولی مار کر قتل

دراصل قتل کی یہ واردات بھبھوا تھانہ سے محض دو سو میٹر کی دوری پر اس وقت ہوئی جب 23 سالہ موبائل دکاندار نتیش کمار سبزی مارکیٹ سے سبزی خرید کر گھر لوٹ رہا تھا۔ تبھی ایک سفید اپاچی موٹر ساٸکل پر سوار دو شرپسند اسے گولی مار کر فرار ہو گئے۔

وہیں موقع پر ہی دکاندار نے دم توڑ دیا۔ حالانکہ واردات کے بعد دکاندار کو بھبھوا صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس واقع کے بعد شہر میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر خالد، محمود پراچہ، شرجیل امام اور طاہر حسین کی عرضی پر سماعت

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details