ریاست بہار کے گیا میں پولیس نے موبائل فون چوری کرنے والے گروپ کا انکشاف کرتے ہوئے موقع سے تین ملزمین کو گرفتاری کیا ہے، پولیس نے ان کے پاس سے پچاس سے زائد موبائل فون برآمد کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں گیا شہر کے کھنگری تانڈ بائی پاس میں واقع آرایس انٹرپرائز موبائل دکان کی سٹر کاٹ کر نامعلوم چوروں نے متعدد موبائل فون چوری کرلئے جس کی قیمت قریب چھ لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔
اس سے متعلق دکان مالک کے ذریعے وشنو پتھ تھانہ میں نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی، چوری کے معاملے کو پولیس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیٹی ایس پی کی قیادت میںایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں وشنو پتھ تھانہ انچارج اور تکنیکی سیل کے افسران اور پولیس جوانوں کو شامل کیا گیا۔