ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں منی گاچھی تحصیل دفتر کے احاطے میں دو لاکھوں روپے کی لاگت سے بننے والی دو منزلہ منی گاچھی 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' عمارت کا آر جے ڈی کے رکن اسمبلی للِت کمار یادو نے افتتاح کیا۔
منی گاچھی تحصیل دفتر کے پرانی خستہ حال عمارت سے اب افسران اور ملازمین کو نجات ملنے والی ہے۔
رکن اسمبلی للیت کمار یادو نے نئے 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' عمارت کا افتتاح کیا اب منی گاچھی تحصیل کے زیادہ تر محکمہ کے دفتر اس نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گا جس سے افسران اسے لیکر ملازمین اور عوام کو کافی سہولیات فراہم ہوگی۔
اس نئے عمارت کے افتتاح کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے رکن اسمبلی للِت کمار یادو نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ منی گاچھی تحصیل دفتر اب نئی عمارت میں تبدیل ہوگی۔ ہم نے اس کے لیے کافی جدوجہد کی ہے تب جاکر آج منی گاچھی تحصیل کو یہ عمارت ملا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: جموئی میں دو گاڑیوں سے 44مویشی ضبط، ایک گرفتار
انہوں نے کہا کہ ہم یہیں نہی رکیں گے اس طرح کی کئی اور عمارت اس تحصیل میں بنائی جائیں گی، اس نئی عمارت میں اب عوام کا کام تیزی سے ہوگا اور افسران سے لے کر ملازمین تک کو کام کرنے میں سہولت ہوگی۔
اس موقع پر منی گاچھی تحصیل کے بلاک ترقیاتی افسر منوج کمار، منی گاچھی حلقہ سے آر جے ڈی کے ریاستی صدر محمد علقمہ، اور سرکل آفیسر، اور اس تحصیل کے سبھی پنچایتوں کے مکھیا سمیت سینکڑوں عوام موجود تھے۔