گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مرزا غالب کالج کی نئی عمارت طلباء و طالبات کے لئے آج وقف کردی گئی ہے۔ عمارت ووکیشنل کورسز کے لئے مخصوص ہے ۔Mirza Ghalib College get New Building For Vocational Training Course مگدھ کمشنری کا دوسرا سب سے بڑا کالج مرزا غالب کالج ہے جہاں ووکیشنل کورسز سب سے زیادہ ہوتے ہیں یہاں 2010 میں ووکیشنل کورس کا آغاز ہوا تھا ۔ چونکہ طلبہ کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کالج انتظامیہ کو جگہ کی قلت کا سامنا تھا جس کی وجہ سے مزید کورس کو بڑھانے میں دشواریوں کاسامنا تھا۔ کالج سے متصل اراضی پر تین منزلہ عمارت کی تعمیر ہوئی اور اب اسی کو ووکیشنل کورسز کے لئے ممخصوص کردیا گیا ہے۔ آج باضابطہ اس کا افتتاح مگدھ یونیورسٹی کےوائس چانسلر ، رجسٹرار ، ایس ایس پی اور گجرات کے سابق ڈی جی پی نے کیا۔
Mirza Ghalib College New Building Inauguration گیا میں مرزاغالب کالج کی نئی عمارت کا افتتاح - نئی عمارت طلبہ وطالبات
گیا میں واقع مرزاغالب کالج میں آج نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں کئی بیورکریٹس پہنچے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غالب کالج معیاری تعلیم کا ایک بہترین نمونہ ہے۔ Mirza Ghalib College
مزید پڑھیں:Banjara Hills Sexual Assault Case ڈی اے وی اسکول کی منظوری کو منسوخ کرنے اعلان
اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ہرپریت کور نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آج آپ کی محنت کل آپ کی کامیابی کا راستہ ہے جبکہ سابق ڈی جی پی گجرات نے کہا کہ مرزاغالب کالج نے کم وقتوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے بتایاکہ عمارت میں تعلیم کا سلسلہ اب شروع ہو جائے گا یہ کامیابی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ Mirza Ghalib College get New Building For Vocational Training Courses