ساتھ ہی اقلیتی وزیر زماں خان نے ضلع میں چلائی جا رہی سبھی اقلیتوں اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے جانکاری لی۔
اس دوران اقلیتی افسر نے وزیر زماں خان کو بتایا کی کیمور کے چین پور بلاک میں اقلیتی رہائشی ہاسٹل و اسکول کے لیے زمین کی تفتیش کر لی گئی ہے۔
جلد ہی اس کے لیے ٹینڈر کے لیے نوٹیفیکشن جاری کی جائے گا۔
اقلیتی وزیر نے فلاحی اسکیموں کا جائزہ لیا انہوں نے بتایا کہ بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کی جانب سے بننے والے ملٹی پلیکس کمپلیکس کے لئے بھی موہنیاں میں زمین تلاش کر لی گئی ہے۔ جلد ہی تعمیر کے لیے میمورنڈم تیار کر محکمہ کو بھیجا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
وزیر کے زریعہ بھبھوا میں چلنے والے اقلیتی ہاسٹل کے بارے میں بھی جانکاری لی گئی۔ اس پر افسر نے بتایا کی کووڈ۔19 کو دیکھتے ہوئے ہاسٹل چل رہا ہے۔ اس پر وزیر نے صاف صفائی و سبھی ضروریات پر دھیان دینے کی بات کہی۔