گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں قومی اقلیتی کمیشن کی رکن رنچن لاما نے اقلیتی برادری کے نمائندوں اور انتظامیہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں مختلف ایشوز پرتبادلہ خیال ہوا ۔اس میٹنگ میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔Minority Commission Member Rinchen Lama Meet Minorities In Gaya
انہوں نے اقلیتی طبقے کی تعلیمی و معاشی ترقی اور مختلف اسکیموں پر نہ صرف گفتگو کی بلکہ اقلیتی طبقے اور ان کے مذہبی مقامات، ان کی املاک اور ثقافت و مذہبی رسم و رواج پر ہورہے حملوں کی پرزور مذمت کی۔ مختلف مذاہب کے رہنماوں ان معاملات پر قومی اقلیتی کمیشن کے رکن کی توجہ مبذول کرائی۔رہنماؤں نے بڑے مہذب انداز میں اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتی کمیشن اگر مسائل کے حل کی بات کہی ہے تو انہیں اپنے وعدے اور ارادے سے اقلیتی برادری کو واقف کرانے کی ضرورت ہے۔
ضلع اوقاف کمیٹی کے سابق صدر اسد محسن نے وقف کی املاک پر قبضوں پر انتظامیہ اور حکومت کی کاروائی اور نیت پر سوال اٹھائے۔ ساتھ ہی کمیشن کی رکن کو وقف املاک کے تعلق سے پرزنٹیشن پیش کیا۔ مطالبہ کیا کہ وقف املاک کو خردبرد ہونے سے بچانے میں نہ صرف مداخلت کریں بلکہ حکومتوں تک باتیں پہچانے میں مدد کریں۔