اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

ریاست بہار میں ایک طرف جہاں مختلف جرائم میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف جنسی زیادتی کے واقعات بھی تھم نہیں رہے ہیں۔

By

Published : Jul 26, 2019, 2:35 PM IST

بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

تازہ واقعہ بہار کے ارریہ ضلعے کا ہے، جہاں ایک چھ برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اہل خانہ کا دل سہما ہوا ہے اور وہ اپنی بچی کے مستقبل تعلق سے فکر مند ہیں۔

بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

ارریہ شہر سے محض پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کسیار گاؤں کی ایک چھ برس کی بچی حسب معمول اپنے گھر کے پاس کھیل رہی تھی، کہ اسی وقت کسیار گاؤں کے ہی وارڈ نمبر 12 کے جتیندر شرما ولد اومانند شرما بچی کو بسکٹ اور چاکلیٹ کھلانے کے بہانے گھر سے باہر لے گیا۔ جب کافی دیر تک بچی گھر نہیں لوٹی تو اہل خانہ سمیت گاؤں کے لوگ اسے تلاش کرنے لگے۔ اس دوران نہر کے پاس بچی کو جتیندر شرما کے ساتھ پایا گیا۔

مجرم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن گاؤں والوں نے اسے پکڑ کر ارریہ تھانہ کے حوالے کر دیا اور بچی کو زخمی حالت میں صدر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ بچی کے جسم اور گال پر دانت کاٹے جانے کے نشان ہیں۔ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔

اہل خانہ نے انصاف مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسے مجرموں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جانا چاہیے۔'

ٹاؤن ڈی ایس پی رامیشور رام نے کہا کہ 'جانچ کے بعد مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details