اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی چمپارن میں منی گن فیکٹری کا پردہ فاش

بہارمیں مغربی چمپارن ضلع کے بھیتہا تھانہ علاقہ سے پولیس نے غیر قانونی طور سے چل رہے ایک منی گن فیکٹری کا پردہ فاش کرکے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

مغربی چمپارن میں مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش ، دو گرفتار
مغربی چمپارن میں مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش ، دو گرفتار

By

Published : Sep 7, 2020, 7:22 PM IST

بگہا سب ڈویژنل پولیس افسر کیلاش پرساد نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر ہتھوا گاﺅں میں اتوار کو چھاپے ماری کرکے ایک غیر قانونی منی گن فیکٹری کا پردہ فاش کیا گیا۔

پولیس نے موقع سے منی گن فیکٹری کے مالک ہری شرما اور کاریگر ستن شرما کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتاردونوں افراد ہتھوا گاﺅں کے رہنے والے ہیں۔

مسٹر پرساد نے بتایاکہ موقع سے کثیر مقدار میں نیم تعمیر اسلحہ اور اسلحہ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

تفتیش کے دوران گرفتار لوگوں نے بتایاکہ سرحدی اتر پردیش کے کشی نگر ضلع کے بیکنٹھ پور تھانہ باشندہ ادریس میاں کے لئے بندوق بنائی جارہی تھی ۔

گرفتار دونوں افراد قبل میںبھی آرمس ایکٹ کے ملزم رہ چکے ہیں اور اس سلسلے میں جیل بھی جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ گرفتار دونوں ملزمین کو سموار کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ تیسرے ملزم ادریس میاں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details