بھاگلپور:ریاست بہار میں بھاگلپور ضلع کے ناتھ نگر تھانہ علاقہ میں ایس ٹی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ایک مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش کر کثیر مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ بھاگلپور کے نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ سورن پربھات نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اس علاقے کے سکھ راج ہائی اسکول کے نزدیک کچھ غیر قانونی اسلحوں کے ساتھ دو نوجوانوں کے کھڑے رہنے کی اطلاع پر ایس ٹی ایف اور مقامی پولیس کی خصوصی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ mini gun factory Busted in bhagalpur
بعد میں ان کی نشاندہی پر ٹیم کے اراکین نے چمپانگر علاقے میں ایک گھر میں چھاپے ماری کر کے غیر قانونی طور سے چل رہی مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش کیا ۔ پربھات نے بتایا کہ اس دوران نیم تعمیر پسٹل اور دو موبائل ضبط کئے گئے ہیں۔ جبکہ فیکٹری سے کثیر مقدار میں اسلحہ بنانے کے اوزار وں کی برآمدگی ہوئی ہے ۔ نوجوانوں کی شناخت سنجے کمار ، نوگچھیا اور گڈو شرما ، مونگیر کے طورپر کی گئی ہے ۔ جن سے سخت تفتیش کی جارہی ہے ۔