گیا کے بودھ گیا میں کمشنر ٹی این بندیشوری کے زیر قیادت ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کا مقصد بدھ پورنما کے موقع پر حفاظتی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کرنا تھا۔
بدھ پورنما کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی عقیدت مند بڑی تعداد میں بودھ گیا آتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کال چکر میدان اور چرلنڈ پارک میں عقیدت مندوں کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل اور مانسٹری میں عقیدت مند قیام کرتے ہیں۔
اس موقع پر ہوٹل کے عہدے داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر اس مقام پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگوائیں جہاں بودھ مذہب کے ماننے والے قیام کریں گے۔