اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس پی، آر ایل ایس پی کے مابین سیٹ شیئرنگ کے لئے میٹنگ جاری - Bihar Assembly elections

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔ جس میں آر جے ڈی ، جے ڈی یو اور بائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں۔

بی ایس پی، آر ایل ایس پی کے مابین سیٹ شیئرنگ کے لئے میٹنگ جاری
بی ایس پی، آر ایل ایس پی کے مابین سیٹ شیئرنگ کے لئے میٹنگ جاری

By

Published : Oct 6, 2020, 11:31 AM IST

لیکن بی ایس پی اور آر ایل ایس پی کے مابین بنے اتحاد میں امیدواروں کے ناموں کے بارے میں گفتگو تو دور، ابھی تک سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ بھی ادھڑ میں لٹکا ہوا ہے ۔

آر ایل ایس پی کے قومی صدر اوپیندر کشواہا کے ساتھ اتحاد کرنے سے پہلے مایاوتی نے دعوی کیا تھا کہ بہوجن سماجوادی پارٹی بہار اسمبلی انتخابات میں کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی ایس پی بہار کی 243 نشستوں پر خود امیدوار اتاریں گی۔

وہیں عظیم اتحاد سے الگ ہونے کے بعد اوپیندر کشواہا نے بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ نئے اتحاد کی تشکیل دی، لیکن اس اتحاد کے درمیان ابھی تک سیٹ شیئرنگ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ جس سے پارٹی کے کارکنان میں پس و پیش کی صورتحال برقرار ہے۔

اس تعلق سے بی ایس پی رہنماؤں نے بتایا کہ سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے اوپیندر کشواہا اور مایاوتی کے مابین بات چیت ہو رہی ہے۔ کسی وقت بھی نشستوں اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details