مولانا حسن معانی کی ابتدائی تعلیم خلیفہ کے مدرسہ میں اپنے دادا مولانا سید شاہ فخر عالم فاضل فرنگی محلی کی نگرانی میں مشکوۃ المصابیح تک ندوۃ العلماء کے نصاب کے مطابق ہوئی۔اس کے 1943 میں آپ ندوۃ العلماء لکھنؤ میں داخلہ لیا جہاں سے 1949میں فراغت کے بعد مزید تعلیم کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں داخلہ لیا۔
آپ نے وہاں سے ایم۔اے عربی کرنے کے بعد جے این یو اور جامعہ دہلی سے بھی تعلیم حاصل کی۔ واپسی پر بھاگلپور کی تلکا مانجھی یونیورسیٹی سے تاریخ میں ایم اے کیا اس کے بعد ایل ایل بی بھی کیا۔
آپ نے ممبئی سے 1980 میں کمپیوٹر پروگرامنگ کا کورس کیا اس کے بعد سعودی حکومت کے محکمہ وزارت دفاع کے مائیکرو فلمنگ میں انچارج کی حیثیت سے تین سالوں تک خدمات انجام دیں۔ سعودی عرب سے واپسی کے بعد بھاگلپور منیجمنٹ اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کھولا جہاں سے سینکڑوں طلباء نے فائدہ اٹھایا۔دو سالوں تک چلانے کے بعد آپ دوسروں کے حوالے کردیا۔
آپ نے سات سالوں تک مختلف ممالک میں دعوت و تبلیغ کا کام۔انجام۔دیا جس میں سعودی عربی کے علاوہ امریکہ، جاپان، روس، انڈونیشا، برطانیہ، سنگاپور، اسپین، شام کا کئی بار دورہ کیا اور مختلف بزرگوں کی زیارت کی۔