اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالم کا امتحان اختتام پذیر

ریاست بہار کی مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ کے تحت ریاست کے تمام مراکز پر درجہ عالم ( مساوی بی اے آنرس) کا امتحان اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 19, 2019, 11:28 PM IST

ریاست کے تمام امتحان مراکز پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے پولس اہلکار مستعدی سے موجود رہے تاکہ کسی طرح کا کوئی بدعنوانی نہ ہونے پائے۔

متعلقہ ویڈیو

ضلع ارریہ میں بھی عالم کا امتحان پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچا۔یہاں شہر کے زیرو مائل کے قریب مرزا باغ واقع انڈین پبلک اسکول میں سینکڑوں امتحان دہندگان امتحان دے رہے تھے۔

انڈین پبلک اسکول میں عالم کا امتحان دو شفٹ میں چل رہا ہے تھا، 11 جون سے شروع ہوکر 19 جون تک چلا، امتحان میں کل 1330 طلباء شامل ہوئے جن میں پہلی شفٹ میں 613 و دوسری شفٹ میں 717 طلباء شریک امتحان تھے، ان میں سے 70 غیر حاضر رہیں ۔

امتحان پرامن و بدعنوانی سے پاک ہو اس کے لئے کڑی نگرانی کی گئی ،جس کے لئے 36 نگراں مقرر کئے تھے۔

مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ کی جانب سے آبزرور کی حیثیت سے ڈاکٹر عزیز الرحمان سلفی مقرر کئے گئے تھے جبکہ مجسٹریٹ کی حیثیت سے للن پرساد امتحان مرکز پر موجود رہیں۔

ڈاکٹر عزیز الرحمان سلفی نے بتایا کہ یہاں عالم کا امتحان سخت نگراں کی نگرانی اور مجسٹریٹ للن پرساد کے چست درست اور دیکھ ریکھ میں پر امن طریقے سے انجام پایا۔

ہر کمرہ میں نگراں مستعد رہے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی نہ ہونے پائے۔

سینٹر سپریٹنڈ توحید عالم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے امتحان پاک صاف اور خوشگوار ماحول میں ختم ہوا۔ اور تمام نگراں، مجسٹریٹ اور خصوصاً مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details