اردو

urdu

ETV Bharat / state

احتجاج کررہے نابالغ لڑکے پر 60 سے زائد دفعات کے تحت کیس درج - سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج

اترپردیش کے ضلع مئو میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کے خلاف پولس کی کاروائی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

نابالغ لڑکے پر 60 سے زائد دفعات کے تحت کیس درج
نابالغ لڑکے پر 60 سے زائد دفعات کے تحت کیس درج

By

Published : Jan 21, 2020, 7:48 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:48 PM IST

پولیس نے اس معاملہ میں اب تک 250 سے زائد معلوم اور 1800 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور چند نوجوانوں کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدگان میں نابالغ بچے بھی شامل ہیں یہ نوجوان اور بچے گزشتہ ایک ماہ سے جیلوں میں بند ہیں۔

پولیس کی مبینہ زیادتی کا عالم یہ ہے کہ ایک نوجوان پر ایک ہی دن میں تین مختلف پولس اسٹیشنوں میں کیس درج کر اس پر 60 سے زائد دفعات لگائی ہیں۔

نابالغ لڑکے پر 60 سے زائد دفعات کے تحت کیس درج
مذکورہ نوجوان کے والد ایک مسجد میں موذن ہیں اور وہ بقیہ اوقات میں چائے کی دکان چلاتے ہیں۔

گرفتار شدگان کے اہل خانہ ان کی ضمانت کرانے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔

مئو میونسپل کارپوریشن کے سابق چیئرمین اور گرفتار شدگان کے پیروکار ارشد جمال کہتے ہیں کہ نوجوانوں کے خلاف بے حد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے سے ان کی ضمانت منظور کرانے میں کافی دقت پیش آ رہی ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:48 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details