ریاست بہار کا ضلع گیا بین الاقوامی شہرت یافتہ ضلع ہے، یہاں بودھ گیا اور گیا سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں مذہبی و تاریخی مقامات ہیں جہاں پر ملک و بیرون ملک سے ہزاروں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔ چونکہ کورونا وائرس ایک طرح سے ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے تو ایسی صورت میں یہاں کے باشندوں کے درمیان خوف یہ ہے کہ کہیں وائرس سے متاثر کو ئی شخص یہاں نہ آجائے، اگر کوئی ایسا متاثر شخص آتا ہے تو ضلع میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ سکتی ہے۔ کیونکہ یہاں بیداری کی بھی کمی ہے، اسی کولے کر جے ڈی یو کی جانب سے بیداری مہم چلائی گئی۔
شہر کے سماجی کارکن و جے ڈی یو کے سینئر رہنما راج کمار پرساد عرف راجو برنوال نے شہر کے اسٹیشن اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ماسک تقسیم کیا اور لوگوں کو اس وائرس سے بچنے کے طریقوں کی بھی جانکاری دی۔
راجو برنوال نے کہا کہ یہ بیماری چھوا چھوت والی ہے، اس سے نجات کا واحد طریقہ خود سے احتیاط برتنے کا ہے۔