اردو

urdu

ETV Bharat / state

مونگیر: پرساد کھانے سے 100 سے زائد افراد بیمار

ضلع مونگیر میں پرساد کھانے کے بعد 100 سے زائد افراد بیمار ہوگئے ہیں جس میں 9 سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

By

Published : Jul 6, 2021, 1:52 PM IST

Updated : Jul 6, 2021, 1:58 PM IST

منگیر: پرساد کھانے سے 100 سے زائد افراد بیمار
منگیر: پرساد کھانے سے 100 سے زائد افراد بیمار

ریاست بہار کے ضلع مونگیر کے نکسلی علاقہ بنگلوا پنچایت کے گاؤں کوٹھوا میں پرساد کھانے کے بعد 100 سے زائد افراد بیمار ہوگئے ہیں جن میں 9 سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

بیمار ہونے والے تمام افراد کو علاج کے لیے دھرہرہ پی ایس سی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹر کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

مونگیر: پرساد کھانے سے 100 سے زائد افراد بیمار

پرساد کھانے کے بعد بیمار ہوئے پپو کوڑا نے بتایا کہ 'کوٹھوا کے رہائشی مہیش کوڑا کے گھر میں پوجا ہوئی تھی۔ پوجا کے بعد پرساد تقسیم کی گئی۔ پرساد کھانے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد ہر ایک کو پیٹ میں درد، الٹی اور چکر آنا شروع ہو گیا۔ رات کے اختتام تک بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگئی۔

اس سلسلے میں دھرہرہ پرائمری ہیلتھ سنٹر کے انچارج نے بتایا کہ 'زہریلا پرساد کھانے کے بعد لوگ ڈائریا کے شکار ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پیٹ میں درد، الٹی اور چکر آنے کی شکایات شروع ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: ایک ہی خاندان کے متعدد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار

پرائمری ہیلتھ سنٹر کے انچارج نے بتایا کہ 'تمام افراد زیر علاج ہیں۔ دیر رات تک 50 سے زیادہ بچوں، مرد و خواتین کا علاج کیا گیا۔ باقی لوگوں کا بھی علاج جاری ہے۔'

دھرہرہ بلاک کے ڈیولپمنٹ افسر پربھات رنجن نے کہا کہ 'واقعے کے سلسلے میں ایک میڈیکل ٹیم گاؤں بھیج دی گئی ہے۔ سب کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے لیکن ایک 9 سالہ لڑکے کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج پی ایچ سی دھرہرہ میں جاری ہے۔'

Last Updated : Jul 6, 2021, 1:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details