اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسلحے کی زد پر دن دہاڑے لوٹ - thief case in bihar

نامعلوم مجرموں نے دن کے اجالے میں بندوق کی زد پر ایک شخص سے دو لاکھ روپے لوٹ لیے۔

mohsin ali

By

Published : Nov 9, 2019, 10:28 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سول لائن تھانہ حدود کے درگا باری میں ایک لوٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے، ایک موٹرسائیکل سوار نامعلوم مجرموں نے دن کے اجالے میں پستول کی زد پر دو لاکھ روپے لوٹ لیے۔

محسن عالم نے بتایا 'بہن کی شادی کی خریداری کے لیے بازار جا رہا تھا، اسی تسلسل میں درگباڑی کے قریب موٹرسائیکل سوار مجرموں نے دن کے اجالے میں دو لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے'۔ محسن مان پور ایس بی آئی برانچ سے 2 لاکھ روپے نکالنے کے بعد اپنی بہن کی شادی کی خریداری کے لئے بازار جارہا تھا۔

پستول کی نوق پر چوری

وہیں لوٹ کا شکار ہوے ایک دوسرے شخص آفتاب عالم عرف لڈو نےیہ دعوہ کیا ہے 'میں کسی کو پہچانتا نہیں ہوں نہ ہی ان کا نام مجھے معلوم ہے لیکن ڈکیتوں کا چہرہ مجھے یاد ہے۔

افتاب عالم نے بتایا کہ اسنے تحریری شکایت میں کہاہے کہ موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے اسے روک کر پیسے لوٹے ہیں ، اگر وہ دونوں شخص کو دیکھے گا توانہیں پہچان لے گا ۔

وہیں سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے لے لیا ہے ، ڈی ایس پی راج کمارساہ نے جانچ کے بعد ساری حقیقت سامنے لانے کادعوی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details