ریاست بہار کے کیمور میں زمینی تنازعہ و جائیداد کے بٹوارے کو لیکر سوتیلے بھائی نے اپنے ہی بڑے بھائی پر چاقو سے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔ اس واردات کے بعد علاج کے لئے بنارس لے جاتے وقت زخمی بھائی کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔ جانکاری کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے کڈھنی تھانہ علاقہ کے مکھراٶں پڑیاری شاہراہ کا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ضلع بکسر کے گاؤں چھتونا کے رہنے والے اروند کمار سنگھ کا 27 سالہ بیٹا چندر ہاس کمار کو اتوار کی رات اس وقت چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا گیا جب وہ اپنے سوتیلے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کڈھنی تھانہ کے مکھراٶں پڑیاری جارہا تھا۔ پیچھے بیٹھے سوتیلے بھائی نے چاقو سے جان لیوا حملہ کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مقتول کی کیمور ضلع کے تیارا جلارہ میں موٹر سائیکل کا گیراج ہے۔ حادثہ کے بعد سوتیلا بھائی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔