پولیس ذرائع کے مطابق شاہ پور گاوں کے 55 سالہ باشندے راجندر مہتو کے گھر گزشتہ شب کچھ لوگ زبردستی داخل ہو گئے اور پھر ان لوگوں نے گھر کی خواتین کے ساتھ چھیڑ خوانی کی۔
چھیڑخوانی کی مخالفت کرنے پر ایک شخص کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل
بہار میں ویشالی ضلع کے مہوا تھانہ علاقہ کے شاہ پور گاوں میں خواتین کے ساتھ چھیڑ خوانی کی مخالفت کرنے پر ایک شخص کا پیٹ۔پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔
ایک شخص کا پیٹ۔پیٹ کر قتل
اس حرکت کی مخالفت کرنے پر ان لوگوں نے راجندر مہتو کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
زخمی کو مہوا سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر دج کر کے پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔