اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹو رکشہ پلٹنے سے ایک مسافر ہلاک، متعدد زخمی - متعدد زخمی

بھارتی ریاست بہار میں سپول ضلع کے صدر تھانہ علاقہ میں سپول۔ پپرا شاہ راہ پر بگہی گاﺅں کے نزدیک آج آٹو رکشہ کے پلٹ جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور ڈرائیور سمیت متعدد مسافر زخمی ہوگئے ۔

آٹو رکشہ پلٹنے سے ایک مسافر ہلاک، متعدد زخمی
آٹو رکشہ پلٹنے سے ایک مسافر ہلاک، متعدد زخمی

By

Published : Dec 19, 2019, 5:16 PM IST


پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بگہی کے نزدیک مویشی کو بچانے کے دوران ایک آٹو رکشہ بے قابو ہو کر پلٹ گیا ۔ حادثے میں ایک مسافر کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ متوفی کی شناخت پپرا تھانہ علاقہ کے لال پٹی گاﺅں باشندہ 66 سال رام پرساد منڈل کے طور پر ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔ زخمیوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہاہے ۔ اس سلسلے میں متعلق تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details