چھپرہ :بریار پور گاﺅں باشندہ انیل شرما کا 25 سالہ بیٹا دیپک شرما اپنے گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا ۔ اسی دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ بیہوش ہوکر گر گیا ۔ Man Dies of Electric Shock
ذرائع نے بتایاکہ حادثے کی جانکاری ملنے پر اہل خانہ نوجوان کو علاج کیلئے نزدیکی پرائمری ہیلتھ مرکز لیکر پہنچے ۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔