اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکر سنکرانتی تہوار پر دہی چوڑے کی دعوت - makarsakranti celebrated

اس تہوار کے موقع پر مختلف جگہوں پر میلے لگائے گئے اور لوگوں نے اپنے من پسند چیزوں کی خریداری کی۔

makarsakranti festival
makarsakranti festival

By

Published : Jan 15, 2020, 10:09 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں 14 جنوری کو مکر سنکرانتی کا تہوار کافی جشن کے ماحول میں منایا گیا اس موقع ضلع کے کٸ مقامات پر میلہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ان میلوں میں لوگوں کی کثیر تعداد میں بھیڑجمع ہوئی، جوانوں نے اپنے من پسند چیزوں کی خریداری کی تو بچوں نے جھولے کے لطف کے ساتھ کھلونوں کی جم کر خریداری کی۔

بھبھوا کے اخلاص پور موضع کے پاس سب سے بڑے میلہ کا اہتمام ہوا۔ اس دوران کئی لوگوں نے خریداری کے میلے کا لطف اٹھایا تو کئی لوگوں نے غریبوں کو کھانا کھلایا۔

بھبھوا اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی رام چندر سنگھ یادو کی اہلیہ نے انتہائی پسماندہ طبقہ کے لوگوں کے لیے اپنے دولت کدہ پر دعوت کا اہتمام کیا۔

مزید پڑھیے:- طالبات نے سی اے اے کو بتایا کالا قانون
مزید پڑھیے:- تاریخ میں آج کا دن
مزید پڑھیے:- جموں میں 6 ماہ بعد انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال

مکر سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر اہلیہ نیتو چندر یادو نے دعوت میں دہی چوڑا اور گڑ پیش کیا۔ قریب ایک ہزار کی تعداد میں انتہاٸ پسماندہ طبقہ کے مرد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ ساتھ ہی دعوت کا لطف اٹھایا۔ نیتو چندر یادو نے اس موقع پر مکر سنکرانتی کی مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ نیتو چندر یادو بھبھوا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی کا انتخاب لڑ چکی ہیں۔ انکے شوہر رام چندر یادو ہر سال مکر سکرانتی پر دعوت کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس بار سابق رکن اسمبلی ریاست سے باہر ہونے کی وجہ سے انکی جگہ پر بھبھوا اسمبلی حلقہ کی سابق رکن اسمبلی امیدوار و اہلیہ نیتو چندر یادو نے اس پروگرام کا اہتمام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details