اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاتما گاندھی ایک تحریک کا نام ہے'

پورا ملک آج بابائے قوم کے 72 ویں یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے، جگہ جگہ گاندھی جی کی تصویروں اور مجسمے پر گلپوشی کر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

remembring gandhi on his anniversry
remembring gandhi on his anniversry

By

Published : Jan 30, 2020, 5:57 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:30 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں کانگریس کی طرف سے گاندھی جی کے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس ضمن میں کانگریس کے ضلعی دفتر میں تعزیتی نشست بھی منعقد کی گئی۔

نشست کا آغاز اسکول کی طالبات نے مشہور بھجن رگھوپتی راجا رام کے ساتھ کیا، بعد ازاں کارکنان نے گاندھی جی کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ساتھ ہی گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کیا۔

'مہاتما گاندھی ایک تحریک کا نام ہے'

مزید پڑھیے:-
کون ہے رام بھکت گوپال؟

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب فائرنگ، طالب علم زخمی

کانگریس کے ضلع نائب صدر ڈاکٹر صدر عالم نے کہا 'گاندھی جی جیسی شخصیت کبھی مرتی نہیں، ان کے افکار و خیالات ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اس ملک کی آزادی کے لئے کبھی بھی تشدد کو جائز قرار نہیں دیا اور نہ کبھی اس راستے پر چلے'۔

کانگریس کے سینیئر رہنما و وکیل طاہا خاموش نے کہا 'گاندھی جی کے قاتل کو ماننے والے اس ملک میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک طبقہ ہے جو گاندھی جی کی تصویر لگا کر ان پر گولیاں چلاتا ہے مگر افسوس حکومت یہ سب دیکھ کر بھی برداشت کر رہی ہے۔ یہ سراسر گاندھی جی کی توہین ہے'۔

کانگریس کے ضلع صدر انیل کمار سنہا نے کہا 'گاندھی جی نے جس سنہرے خواب کا ملک دیکھا تھا آج وہ نہیں ہے، حکومت غریبوں، پسماندہ افراد اور بے سہاروں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مہاتما گاندھی کو 30 جنوری سنہ 1948 میں نئی دہلی کے برلا ہاوس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، ان کو مارنے والے کا نام ناتھو رام گوڈسے ہے، ناتھو رام گوڈسے ہندو مہاسبھا کے رہنما تھے اور بھارت کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیے:-
جامعہ کے طلبا پر فائرنگ: دہلی پولیس پر سنگین سوالات
اسرائیل اور فلسطین کے مابین قدیم امن ڈیل کے مضمرات کیا ہیں؟

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details