پٹنہ: بہار قانون ساز کونسل کے لئے آئندہ 31 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے بتایا کہ عظیم اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کے اتفاق رائے سے بہار قانون ساز کونسل کی سارن گریجویٹ سیٹ سے جے ڈی یو امیدوار وریندر نارائن یادو، گیا گریجویٹ سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار پنت کمار سنگھ، گیا ٹیچر سیٹ سے جے ڈی یو امیدوار سنجیو شیام سنگھ، کوشی ٹیچر سیٹ سے جے ڈی یو امیدوار ڈاکٹر سنجیو کمار سنگھ اور سارن ٹیچر سیٹ سے سی پی آئی امیدوار آنند پشکر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Mahagathbandan Candidates for MLC Election بہار ایم ایل سی انتخابات کیلئے عظیم اتحاد نے اپنے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - بہار قانون ساز کونسل
بہار قانون ساز کونسل کے لئے آئندہ 31 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے لیے عظیم اتحاد میں شامل آر جے ڈی، جے ڈی یو، سی پی آئی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ آج جے ڈی یو پارٹی آفس میں منعقد پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے پانچوں امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔ Mahagathbandan On MLC Election
امیش کشواہا نے کہا کہ ان پانچوں سیٹ پر عظیم اتحاد کے امیدواروں کی جیت طے ہے کیونکہ ووٹروں کی حمایت عظیم اتحاد کے ساتھ ہے۔ بہار میں عظیم اتحاد حکومت کی قیادت کر رہے ہیں۔ نتیش کمار اور تیجسوی یادو کے تئیں لوگوں کا پیار اور اعتماد پہلے کے مقابلے زیادہ بڑھا ہے۔ ان امیدواروں کی جیت کے بعد ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔ بہار میں بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کو ختم کریں گے۔ غور طلب ہے کہ بہار قانون ساز کونسل کی پانچ نشستوں کے لئے دو سالہ انتخابات اور ایک رکن کی موت کی وجہ سے دوسرے حلقے کے لیے ضمنی انتخابات 31 مارچ کو ہونے ہیں جب کہ نتائج 5 اپریل کو آئیں گے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 مارچ ہے۔
- یہ بھی پڑھیں:Bihar Legislative Council ٹیچرز اور گریجویٹ حلقہ کے لیے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
واضح رہے کہ چار ایم ایل سی کی میعاد 8 مئی 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔ گریجویٹ اور ٹیچر ایریا کے ایم ایل اے ہیں جس میں گریجویٹ حلقہ سے اودھیش نارائن سنگھ، وریندر نارائن یادو اور اساتذہ کے حلقے سے سنجیو شیام سنگھ (گیا اساتذہ کا حلقہ) اور سنجیو کمار سنگھ (کوسی اساتذہ حلقہ) کے نام شامل ہیں جبکہ ایک سیٹ کیدار ناتھ پانڈے (سرن ٹیچر حلقہ) کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اس نشست پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ پریس کانفرنس میں دیگر تمام پارٹیوں نے بھی امیدواروں کے ناموں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پارٹی سے زیادہ اس بات کو ترجیح دینا ہے کہ جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، انہیں کامیاب بنانا ہے۔