اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bodh Gaya Tourism: مہابودھی مندر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس منعقد

گیا میں آج بہار کے محکمہ سیاحت، بی ٹی ایم سی اور مگدھ کمشنری و ضلع گیا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مہابودھی مندر ایڈوائزری بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بودھ مہوتسو فروری 2022 کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

مہابودھی مندر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس منعقد
مہابودھی مندر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس منعقد

By

Published : Nov 22, 2021, 9:22 PM IST

ریاست بہار کے بودھ گیا میں مہابودھی مندر ایڈوائزری بورڈ(Bodh Gaya Temple Advisory Board) کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں آٹھ ملکوں کے سفیر، ہائی کمیشن اور بہار کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بہار کے بودھ گیا میں آٹھ ملکوں کی ایک کمیٹی بنام "مندر ایڈوائزری بورڈ" ٹورازم اور بودھزم کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔ دو برسوں کے لیے مہابودھی مندر ایڈوائزری بورڈ کی صدارت ویتنام کو متفقہ طور پر سونپی گئی ہے۔ بورڈ کے نئے صدر ویتنام کے سفیر فام سان چاو( Pham Sanh Chau) ہونگے۔ بورڈ کو بودھ گیا ہوائی اڈے سے انٹر نیشنل فلائٹس کے آپریشن شروع کرنے کی پہل کی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے ملک کے ہوائی سروس کو شروع کرنے میں تعاون کریں۔


آج بودھ گیا کے ایک ہوٹل میں بہار کے محکمہ سیاحت، بی ٹی ایم سی اور مگدھ کمشنری و ضلع گیا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مہابودھی مندر ایڈوائزری بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں آٹھ ملکوں کے قونصلیٹ جنرل، ہائی کمیشن اور بودھ گیا کے رکن اسمبلی و رکن پارلیمان اور بیرون ملک کے نمائندے شریک ہوئے۔ چونکہ کورونا وبا کی وجہ سے بہار اور بودھ گیا میں بیرون ممالک کے سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مہابودھی مندر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس منعقد

یہاں کورونا وبا سے پہلے لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے تھے اور سال بھر پوجا اور مختلف تقریبات کا اہتمام ہوتا تھا، تاہم کورونا کی وجہ سے ان تمام چیزوں پر پابندی عائد ہے، جسکی وجہ سے یہاں کے ٹورازم پر گہرا اثر پڑا ہے۔ اسکی بھرپائی کے لیے اسکی تشہیری مہم سمیت بودھ گیا کی ترقی ، عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے اور دیگر چیزوں کے لیے مشوروں اور انتظامات کی نگرانی مندر ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔

بورڈ کا اجلاس ہر برس ہوتا ہے، تاہم گزشتہ دو برس سے کورونا کی وجہ سے اجلاس منعقد نہیں ہوپایا ہے۔ اب اس خلا کو پر کرنے کے لیے بورڈ کے صدر ممبران سے رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیں گے تاکہ ہر دن کے اپڈیٹ سے سبھی باخبر ہوں۔


اجلاس کے تعلق سے مگدھ کمشنری کے کمشنر و مندر ایڈوائزری بورڈ کے سیکریٹری میانک وروڑے نے بتایا کہ بودھ گیا ایک نئے انداز میں سیاحوں کا استقبال کرے گا، جس کی تیاری چل رہی ہے۔ یہاں سڑکوں، ٹرانسپورٹ، رہائش اور سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن:مہابودھی مندر کو تقریباً ایک کروڑ روپے کا نقصان

انہوں نے بتایا کہ ایڈوائزری بورڈ کی پچھلی میٹنگ کے ایجنڈے کی تعمیل اور اس کی رپورٹ کے ساتھ آئندہ ایک سال کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سنہ 2020 اور 2021 میں بودھ تہواروں کا انعقاد نہیں کیا جا سکا، لیکن اب بودھ مہوتسو فروری 2022 میں منعقد کرنے کی تجویز حکومت کو پیش کردی گئی ہے اور توقع ہے کہ اسی معیار اور روایت کے مطابق بودھ مہوتسو منایا جایے گا۔

گیا ڈی ایم و بی ٹی ایم سی کے صدر ابھشیک کمار سنگھ نے بودھ گیا مہا بودھی مندر کے انتظامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ کہا کہ یہاں سبھی طرح کے سماجی کام بھی انجام دئیے جا رہے ہیں۔ بودھ گیا عالمی شہرت یافتہ شہر ہے اس لیے یہاں کی سہولیات بھی عالمی معیار کی ہے۔

ویتنام کے سفیر فام سان آؤ نے کہا کہ بودھ گیا مندر کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جو گیا اور بہار کے لئے فخر کی بات ہے۔ بودھ ممالک نے بھی بودھ گیا مندر کی ترقی اور انتظام میں بہت تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کرنے کی امید ہے۔ سبھی ملکوں کے نمائندے بودھ ازم اور ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے اس کی تشہیر اپنے ملک میں کرائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details