چارج سمبھالتے ہی آسنگوا چوبے آؤ نے کہا کہ 'کمشنر کے جوبھی فرائض ہیں وہ شفاف طریقے سے سرانجام دیں گے، خطے کی ترقی کے لیے حکومت کے تمام منصوبوں کو زمینی سطح پر اتارا جائیگا۔'
متاثرہ کاشتکارجو آبی بحران سے متاثرہیں ان کوامداد دی جائے گی اور پانی کے تحفظ کے لیے بھی موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
کمشنر نے کہا کہ 'آج کل افواہوں کے ذریعہ بہت سارے واقعات ہو رہے ہیں، خاص طور سے بچہ چوری وغیرہ کے نام پر ہجومی تشدد اس کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور قصورواروں پرسخت کارروائی ہوگی۔'
انہون نے کہا کہ 'افواہوں کو نظر انداز کرکے حکومت اور انتظامیہ پر اعتماد کریں، نکسل متاثرہ علاقوں کے مسائل کے بارے میں کمشنر نے کہا کہ ماضی میں ان علاقوں میں کام کرچکا ہوں اس لئے اس علاقے سے میں واقف ہوں۔'
پترپکش میلے کے بارے میں کہا کہ 'ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس میلے کے لیے جو بھی کام ہورہے ہیں اس میں ان کا پورا تعاون ہوگا۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'عقیدت مند اور پنڈ دانی باہر سے آتے ہیں، وہ ہمارے مہمان ہیں اورمہمانوں کو اپنی ثقافت اور مہمان نوازی کے جذبے سے استقبال کیا جانا چاہئے۔'