اردو

urdu

ETV Bharat / state

مگدھ یونیورسٹی نے امتحان فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی

مگدھ یونیورسٹی نے امتحان فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ حالانکہ تاریخ میں توسیع کرنے کی سب سے بڑی وجہ یونیورسیٹی کی جانب سے کالجوں کو متعینہ تاریخ پر فارم کا دستیاب کرانا نہیں ہے۔ مگدھ یونیورسیٹی کے ماتحت کالجوں میں پی جی، یوجی اور ووکیشنل کورسز کے امتحان فارم بھرے جارہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 8:53 PM IST

مگدھ یونیورسٹی نے امتحان فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کا عجب غضب حال ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے مختلف سیشن کے لیے امتحان اور داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ تاہم یونیورسٹی نے اعلان کے مطابق اپنے ماتحت کالجوں کو فارم دستیاب نہیں کرایا جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کے درمیان ایک ہیجانی کیفیت پیدا ہوگئی۔

انڈر گریجویٹ کے مختلف سیشن اور پارٹ کے لیے 6 دسمبر تا 12 دسمبر فارم بھرنے کی تاریخ متعین کی گئی تھی تاہم وقت پر فارم دستیاب نہیں کرانے کی وجہ سے کالجوں کو بھی مشکلات کے ساتھ طلباء کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ طلباء کو محسوس ہو رہا تھا کہ وقت پر فارم نہیں بھرنے کے سبب اُنہیں لیٹ فائن ' اضافی رقم ' کے ساتھ فارم بھرنا پڑے گا۔

حالانکہ مگدھ یونیورسٹی نے آج فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے لیکن ابھی بھی کالجوں کو ان کے یہاں زیر تعلیم طلباء کی تعداد کے مطابق فارم نہیں دیے گئے ہیں۔ کالجوں میں ہر دن طلباء و طالبات کا ہجوم ہوتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مگدھ یونیورسٹی نے ایک ساتھ کئی سیشن کے ساتھ مختلف کورسز کے فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا جس کی وجہ سے کالجوں کو بھی اپنے یہاں ایک ساتھ سبھی کو منظم کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دراصل مگدھ یونیورسٹی نے بی اے، بی اے سی ،بی کام پارٹ تھرڈ سیشن 2023-2020 اور پی جی سکنڈ سمسٹر 2023-2021 ،پی جی تھرڈ سمسٹر 20-2019 اور 2021-2022 کے ساتھ یوجی ' انڈر گریجویٹ' سمسٹر فرسٹ 2027-2023 کا فارم بھرنے اور انٹر 2023-2025 کا رجسٹریشن شروع ہے ،اسکے علاوہ ووکیشنل کورسز کے بھی فارم بھرے جارہے ہیں ، شہر میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کو چھ دسمبر کو صرف پانچ سو فارم دیے گئے ، اُسکے بعد آخری تاریخ کو پندرہ سو فارم دیے گئے ہیں جبکہ مرزا غالب کالج میں پارٹ تھرڈ،پی جی سکنڈ اور پی جی تھرڈ اور یو جی فرسٹ سمسٹر میں پانچ ہزار سے زیادہ فارم کی ضرورت ہے جنہیں ابھی تک محض دو ہزار فارم ملے ہیں ۔

حالانکہ پروفیسر انچارج مرزا غالب کالج ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہا کہ اُنہیں وقت پر فارم مل جائیں گے ، آج سے حالات معمول پر آگیے ہیں ، طلباء کی بھیڑ کو دیکھ کر دس کاؤنٹر کھولے گئے ہیں ، دو کاؤنٹر انفارمیشن کا بنایا گیا ہے ،جو بھی مشکلات ہوئی وہ صرف وقت پر فارم نہیں ملنے کی وجہ سے ہوئی ہے Conclusion:مگدھ یونیورسٹی کی جانب سے آج نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مکتوب 694/2023 مورخہ 5.12.2023 کے ذریعے امتحان فارم یونیورسٹی میں مورخہ 12.12.20223 تک بغیر لیٹ فائن جمع کرنے اور لیٹ فائن کے ساتھ 15.12.2023کی تاریخ متعین تھی لیکن اب طلباء و طالبات کے حق میں تاریخ توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فالج لاعلاج بیماری نہیں تاہم وقت پر آگاہ نہ ہونا بڑے خطرے کی علامت: ڈاکٹر

اب کالج میں بناء تاخیری فیس کے 14.12.203 تک اور لیٹ فائن کے ساتھ17.12.2023 تک فارم جمع کرنے کی تاریخ متعین کی گئی ہے جبکہ کالجوں کے ذریعے یونیورسٹی ہیڈکوارٹر میں بناء تاخیری فیس کے ساتھ 16.12.2023 تک جمع کرنا ہے جبکہ لیٹ فائن کے ساتھ 18.12.2023 تک جمع کرنا ہے ۔ مرزاغالب کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہاکہ انکے کالج میں آج شام تک حسب ضرورت فارم دستیاب ہوجائیں گے ، طلباء کو پریشانی نہیں ہو اسکے لیے اضافی کاونٹر کھولے گئے ہیں ، وقت پر سبھی کام انجام پائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details