گیا:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع علی گنج میں مگدھ ادارہ شرعیہ کی جانب سے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں نوپور شرما اور نوین جندل کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازیبا تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مگدھ ادارہ شرعیہ کے صدر مولانا ڈاکٹر ذاکر حسین رضوی نے کہا کہ پارٹی سطح پر کاروائی سے اس طرح کے لوگوں پر شکنجہ کسا نہیں جاسکتا ہے، پہلے ہی اگر گستاخی کرنے والوں پر حکومت کارروائی کردیتی تو آج ملک بھر میں ماحول میں کشیدگی پیدا نہیں ہوتی حکومتوں کو سمجھنا چاہیے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن وہ اپنے نبی کی شان میں نازیب تبصرہ کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ Derogatory Remarks Row