اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھوبنی میں نظریات کی جنگ - مشکور احمد عثمانی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر مشکور احمد عثمانی مدھوبنی پارلیمانی حلقہ کے آزاد امیدوار ڈاکٹر شکیل احمد کی حمایت میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

amu

By

Published : May 3, 2019, 11:33 PM IST

مشکور احمد عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ'اس حلقے میں دو نظریے کے درمیان لڑائی ہے۔ ایک نظریہ گاندھی جی کا ہے اور دوسرا نظریہ گوڈسے کا ہے لہذا جو گاندھی جی کے نظریے کو پسند کرتے ہیں، وہ ڈاکٹر شکیل احمد کی حمایت کریں گے۔'

مدھوبنی میں نظریات کی جنگ

انہوں نے کہا کہ'حلقے کے عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر ایسی کیا مجبوری تھی جو عظیم اتحاد نے ایک ایسے امیدوار کو ٹکٹ دیا جنہیں مقامی لوگ جانتے تک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس حلقے میں بی جے پی کے امیدوار اور ڈاکٹر شکیل احمد کے درمیان ہی سخت مقابلہ ہے۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ'دوسرے امیدوار این ڈی اے میں شامل ہو سکتے ہیں جیسا کہ ماضی میں ہوا ہے لیکن ڈاکٹر شکیل احمد کسی بھی صورت میں این ڈی اے میں شامل نہیں ہو سکتے۔'

مشکور عثمانی نے کہا کہ 'مدھوبنی کے عوام میں خاص طور سے مسلمانوں میں ڈاکٹر شکیل احمد کے تئیں مثبت رویہ نظر آ رہا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details